Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ریٹائر ججز کی سکیورٹی بڑھانے کے مراسلے پر سپریم کورٹ نے اعلامیہ میں وضاحت کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ریٹائر ججز کی سکیورٹی بڑھانے کے مراسلے پر سپریم کورٹ نے اعلامیہ میں وضاحت کردی

اسلام آباد: ریٹائر ججز کی سکیورٹی بڑھانے کے مراسلے پر سپریم کورٹ نے اعلامیہ میں وضاحت جاری کردی۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق عوامی وسائل کے دانشمندانہ استعمال کے عزم سے چیف جسٹس کی سکیورٹی کو معقول بنایا ہے جب کہ تمام ججز کی سکیورٹی کو بھی ریگولیٹ کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ چیف جسٹس پروٹوکول میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد آٹھ سے کم کر کے دو کر دی ہے، دیگر ججوں کے لیے حفاظتی نظام کو بھی مناسب طریقے سے منظم کیا گیا ہے، ریٹائرڈ ججوں کی سکیورٹی کو بھی مروجہ قوانین، سکیورٹی پروٹوکولز اور استحقاق کے مطابق ریگولیٹ کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صدارتی حکم ریٹائرڈ ججوں کو تاحیات سکیورٹی فراہم کرتا ہے، ریٹائرڈ ججز ماضی میں حساس ڈیوٹی کر چکے ہوتے ہیں، مسلسل سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکلر جاری کیا گیا تھا۔اسی طرح سکیورٹی پروٹوکولز کو عملی شکل دینے کے لیے سرکلر جاری کیا گیا تھا، یہ سکیورٹی بغیر کسی غیر معمولی فائدہ، اضافی رعایت یا مراعات میں شامل نہیں، سرکلر اس لیے جاری کیا گیا کہ ضرورت سے زیادہ فورس کی تعیناتی نہ ہو جس کا مقصد سپریم کورٹ، وزارت داخلہ اور صوبائی حکام کے درمیان ہم آہنگی یقینی بنانا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *