راولپنڈی: پنجاب فوڈ اتھارٹی مری نے لوئر ٹوپہ اور لوئر مال میں موجود دودھ کی دوکانوں کے سیمپل فیل ہونے پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ تینوں دوکانوں کو بند اور 210 لیٹر ملاوٹی دودھ کو تلف کردیا۔
3 دودھ کی دوکانوں کے سیمپل فیل ہونے پر سیل اور ایف آئی آر درج کروا دی۔ دودھ میں خشک پاوڈر اور ویجیٹیبل آئل کی ملاوٹ پائی گئی۔ ترجمان کے مطابق سیاحوں اور شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ سیاح اور شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی 210لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

Leave a Reply