لاہور:صوبے میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپریشن ،محکمہ فوڈ کے اعدادوشمار کے مطابق 31 اگست 2025 کو فلور ملز کے پاس گندم کا سٹاک 14 لاکھ 19 ہزار 998 میٹرک ٹن تھا، جو 12 ستمبر 2025 تک بڑھ کر 15 لاکھ 46 ہزار 592 میٹرک ٹن تک پہنچ گیا۔محض 12 دنوں میں گندم کے ذخائر میں 1 لاکھ 26 ہزار 594 میٹرک ٹن کا اضافہ مہم کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اس دوران فلور ملز نے 2 لاکھ 48 ہزار 702 میٹرک ٹن گندم پسائی کے بعد مارکیٹ میں فراہم بھی کی، جس سے آٹے کی سپلائی میں استحکام آیا۔کریک ڈاؤن کے دوران 1 لاکھ 84 ہزار 191 میٹرک ٹن غیر ظاہر شدہ گندم کے ذخائر بھی برآمد کیے گئے ، جبکہ 3 سے 4 اضلاع میں گنتی کا عمل تاحال جاری ہے اور اعداد میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ مجموعی طور پر 5 لاکھ 59 ہزار 487 میٹرک ٹن گندم مارکیٹ میں سپلائی کر دی گئی ہے ، جس سے صوبے میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں استحکام دیکھنے میں آیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ضلعی ٹیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور فلور ملز کی مانیٹرنگ سخت کی جائے ۔

Leave a Reply