Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بارشوں سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کل سے شروع کر نے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بارشوں سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کل سے شروع کر نے کا اعلان

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ سڑکوں پر اتوار سے مرمتی کام شروع کردیا جائے گا، بارشوں کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے جن مقامات پر شہریوں کو مشکلات ہیں انہیں جلد دور کردیں گے۔یہ بات انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہی۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 19 اگست اور حالیہ بارشوں کے بعد جن سڑکوں کی صورتحال خراب ہوگی وہاں مرمتی کام شروع کردیا جائے گا شہریوں کو جہاں تکلیف ہورہی ان کو دور کیا جائے گا بارشوں کا سلسلہ ختم ہوگیا جہاں سڑکوں کی تعمیر اور پیور لگانے کا کام بھی کیا جائے گا۔میئرکراچی کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمی کراچی کے ماتحت 106 سڑکوں کی بحالی کا کام اتوار سے شروع ہوگا جبکہ مختلف یوسی پر ترقیاتی منصوبے پر بھی اتوار پیر سے کام شروع کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ منصوبوں پر کام بارشوں کی وجہ سے رُکا ہوا تھا تاہم اب بارشیں ختم ہوگئی ہیں اس کو بھی اتوار اور پیر سے شروع کردیا جائے گا، سارے کام بجٹ ہوئے ہے سالانہ مرمتی کام کے تحت شہر میں کام شروع کردیا جائے گا استرکاری اور نئی سڑکیں تعمیر کی جا ئے گا جہاں سے شکایت ملے گی شہریوں کو جہاں تکلیف پریشانی ہوگی ان کو ختم کریں گے ۔مزید برآں کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا کے پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے شہر بھر میں جراثیم کْش اسپرے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے اس سے متعلق کہا ہے کہ کراچی میں تین روزہ جراثیم کش اسپرے مہم کا آغازہفتے (آج) سے ہوگا، کراچی کے تمام اضلاع میں جراثیم کْش اسپرے کیے جائیں گے ۔میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی کے 25 ٹاؤنز میں جراثیم کْش اسپرے کیے جائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *