اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے ، ہمارے مطالبے پر ، ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
یہ قابل افسوس ہے کہ وفاقی حکومت اب تک گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور بالخصوص جنوبی پنجاب کے متاثرہ اضلاع کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کسی ریلیف کا اعلان نہیں کر سکی، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ذاتی طور پر مجھے یقین دہانی کرائی تھی کہ متاثرین سیلاب کو بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت ریلیف فراہم کیا جائے گا، وفاقی حکومت کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے نظام کے تحت بین الاقوامی امداد کیلئے اپیل میں تاخیر ناقابلِ فہم ہے ، اس سطح کی آفات کے دوران دنیا بھر میں بین الاقوامی امداد کی اپیل ایک معمول کی پریکٹس ہے جیسا کہ 2022 کے سیلاب کے دوران اس وقت کیا گیا جب میں وزیر خارجہ تھا۔دنیا بھر کے ممالک ایسی قدرتی آفات کے ابتدائی 72 گھنٹوں کے دوران عالمی برادری سے مدد کی اپیل کرتے ہیں، بین الاقوامی امداد کی اپیل نہ کرکے کروڑوں متاثرہ پاکستانیوں کو اس امداد سے محروم رکھنے کا کوئی جواز نہیں، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی متاثرین سیلاب کیلئے تمام صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قراردادیں پیش کرے گی،ہمیں اُمید ہے کہ وفاقی حکومت بھی زراعت کے شعبے کی بحالی کیلئے ہماری بھرپور مدد کرے گی۔وسطی ،جنوبی پنجاب اور سندھ کے متاثرہ علاقوں کے میرے حالیہ دوروں کے بعد میری ملاقات وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیرِ زراعت سے ہوئی ہے جس میں صوبائی سطح پر زراعت سے وابستہ برادری کی مدد کے لیے غور کیا گیا ہے ۔
وزیراعظم کی یقین دہانی کے باوجود وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کا اعلان نہیں کرسکی:بلاول

Leave a Reply