ملتان:ویمن یونیورسٹی ملتان نے سیلاب زدگا ن کے لئے مہم شروع کردی، کیمپس میں ڈونیشن بکس اور امدای کیمپ قائم ،بچوں کے لئے سکول بنانے کافیصلہ ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے لئے ریلیف سامان اور فنڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جسے فلڈ ڈرائیو کا نام دیاگیا وائس چانسلر نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے مختلف کمیٹیاں بھی بنادی ہیں جس کے مطابق سیلاب زدگان کی ساری مہم کی سربراہ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ ہوں گی جبکہ فوکل پرسن کے فرائض ڈاکٹر ثمینہ اختر سرانجام دیں گی جبکہ ایڈوائزر کی ٹیم میں ڈاکٹر میمونہ خان ڈاکٹر ملکہ رانی ڈاکٹر عذرا لیاقت کو شامل کیا گیا ہے جبکہ فلڈ ریلیف کوآرڈی نیٹرز میں ڈاکٹر فریحہ سہیل ڈاکٹر اسماء اکبر ڈاکٹر آسیہ بی بی ڈاکٹرصائمہ نسرین کو شامل کیا گیا ہے جبکہ کیمپس ڈونیشن کمپین کی ذمہ داری ڈاکٹر خدیجہ کنول ڈاکٹرملکہ لیاقت سونپی گئی ہے جبکہ کمیونیکیشن اور پبلسٹی کی ذمہ داری ڈاکٹر دیبا ،شاہ سوار ،ڈاکٹر شاہدہ رسول ڈاکٹر جویریہ احمد کو دی گئی ہے سپورٹنگ ٹیم میں عقیل احمد، رضوان صدیقی اور جان شیر کو شامل کیا گیا ہے ، ترجمان کا کہنا ہے کہ کیمپس میں ڈونیشن بکس لگادیاگیاہے جس میں تمام ملازمین، افسر،اساتذہ اورطالبات اپنی مرضی سے امداد دے سکتے ہیں دریں اثنا سیلاب زدگان کے لئے ہونے ولے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ مصیبت کے اس وقت میں اپنے پاکستانیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ویمن یونیورسٹی متاثرین سیلاب کی بھرپور مدد کرے گی۔
ویمن یونیورسٹی کی امدادی مہم،سیلاب متاثرہ علاقوں میں سکول قائم کرنیکا فیصلہ

Leave a Reply