Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حب ڈیم سے فراہمی بحال نہ ہوسکی ، مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران ، شہری پریشان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حب ڈیم سے فراہمی بحال نہ ہوسکی ، مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران ، شہری پریشان

کراچی: حب ڈیم سے شہر کو پانی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی جس کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واٹر کارپوریشن حکام کا ناردرن بائی پاس کے قریب سیلابی ریلے سے متاثر ہونے والے حب کینال کے 20 فیصد حصے کا مرمتی کام جاری ہے جبکہ حب ڈیم سے شہر کو پانی کی فراہمی بند ہے ۔حب ڈیم سے ضلع غربی، کیماڑی اور وسطی کے متعدد علاقوں کو پانی فراہم کیاجاتا ہے ، متاثرہ علاقوں میں تین دن سے پانی کی فراہمی بند ہے جس کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔اسی طرح حب ڈیم بند ہونے سے سرکاری ہائیڈرنٹس کرش ون اور ٹو بھی بند ہے ، جس سے ٹینکروں کے ذریعے بھی پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے ، پانی کی فراہمی میں تعطل کی وجہ سے سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، سائٹ ایریا ، شاہراہ نورجہاں، بلدیہ ٹاؤن، کیماڑی سمیت متعدد علاقوں کے مکینوں کو پانی کی فراہمی بند ہے اور شہری مہنگے داموں دکانوں سے پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کر رہے ہیں۔واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ ہفتے کی رات تک مرمتی کام مکمل کر لیاجا ئے گا جس کے بعد حب ڈیم سے پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔یاد رہے کہ شہر میں حالیہ غیر معمولی بارشوں اور برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث ناردرن بائی پاس سے گزرنے والا سیلابی ریلا پرانی کینال اور نئی حب کینال سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دونوں کینالوں کو نقصان پہنچا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *