اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور حالیہ علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار کو امریکی وزیرخارجہ کا فون،تعاون مستحکم بنانیکا عزم

Leave a Reply