Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف

اسلام آباد،ملتان : وفاقی حکومت نے ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ماہ اگست کے بجلی کے بل معاف کردئیے ،وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلوں کی وصولی سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرِ صدارت گزشتہ روز سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بِلوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ۔وزیراعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی سے فوری طور پر روک دیا اورکہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد متاثرہ علاقوں کیلئے بجلی کے بلوں کے حوالے سے تفصیلی پیکیج کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ جن سیلاب متاثرہ صارفین سے اگست 2025 کا بجلی کا بل وصول کیا جا چکا ہے وہ آئندہ ماہ ایڈجسٹ کردیا جائے ،سیلاب نے پورے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے ، مشکل کے اس وقت میں عوام کے دکھوں پر مرہم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ متاثرین کے ریسکیو و بحالی کیلئے وفاقی و صوبائی ادارے اپنی تمام تر کوششیں کررہے ہیں اور جب تک سیلاب متاثرین اپنے گھروں میں واپس نہیں چلے جاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے پاور ڈویژن کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی ،ان کا کہناتھاکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بروقت اور عوام دوست فیصلے پر شکر گزار ہوں ،سیلاب متاثرین کے اگست کے بل معاف کئے گئے ہیں اور جو لوگ بل جمع کرواچکے ہیں ان کی رقم واپس کردی جائے گی ،پاور ڈویژن فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے گا۔دوسری طرف پنجاب میں سیلاب کے باعث پیش آنے والے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 101 تک پہنچ گئی جبکہ 47سو سے زائد موضع جات متاثر ہوئے اور 13لاکھ ایکڑ زمین زیرآب آگئی۔جلال پور پیروالا میں لودھراں روڈ پر موجود موٹروے انٹر چینج ٹول پلازہ سیلابی پانی کے باعث بند کردیاگیا، دریا سندھ پر اونچے درجے کا سیلاب ہونے کے باعث رحیم یار خان میں کئی بستیاں ڈوب گئیں۔تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج ،چناب اور راوی میں بیک وقت پیدا ہونے والی شدید سیلابی صورت حال شدید نقصانات کا باعث بنی،دریائے چناب میں سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 2489 موضع جات متاثر ہوئے اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ۔ دریائے ستلج میں سیلاب نے 701 اورراوی نے 1458 موضع جات کو متاثرکیا۔ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق مجموعی طور پر 45 لاکھ 70 ہزار لوگ متاثر ہوئے جبکہ سیلاب میں پھنس جانے والے 25 لاکھ 12 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ متاثرہ اضلاع میں 392 ریلیف اور 493 میڈیکل کیمپس کام کررہے ہیں۔ریلیف آپریشن کے دوران 20 لاکھ 19 ہزار جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔خدشہ ہے کہ سیلاب کا پانی مکمل طور پر اُترنے تک مزید نقصانات سامنے آئیں گے ۔پنجاب میں سیلاب سے 13 لاکھ ایکڑ زمین زیرِ آب آگئی،ماہرین کے مطابق 28 اضلاع میں 409 ارب روپے کا نقصان ہوا ، چاول، گنے ، کپاس کی پیداوار متاثر ہوئی ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیانے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں دریاؤں کے بپھرنے کے بعد صورت حال بہت خوفناک ہوگئی تھی جس سے نمٹنا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ جلا ل پور پیروالا میں سیلابی پانی لودھراں روڈ پرموٹر وے انٹرچینج ٹول پلازہ تک پہنچ گیا جسے ٹریفک کیلئے بندکردیاگیا ۔یواین وفد نے گزشتہ روز جلال پورپیروالا کا دورہ کیااور ڈپٹی کمشنر ملتان،آر پی او ملتان اورسی پی او ملتان سے ملاقات کرکے بریفنگ لی ،یو این وفد نے ہر ممکن تعاون اور امداد کی یقین دہانی کرائی ۔ بورے والا کے نواحی علاقوں میں سیلابی پانی کی سطح میں مسلسل کمی ہونے لگی اور سیلابی پانی کی مقدار 82ہزار کیوسک رہ گئی ۔ ضلع مظفرگڑھ کی حدود میں دریائے چناب کے پانی کی سطح میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے ، اس وقت ہیڈ پنجند کے مقام سے 4 لاکھ 94 ہزار 147 کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے ۔دریا ئے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب ہونے کے باعث رحیم یار خان کے متاثرہ دیہات میں لوگ محصور ہو کر رہ گئے ، رابطہ سڑکیں ٖ ڈوب گئیں، صادق آباد میں نبی شاہ کے مقام پر زمیندارہ بند ٹوٹ گیا، پانی آبادی میں داخل ہو گیا، شجاع آباد اورشیر شاہ میں متعدد علاقے زیر آب آگئے ، راجن پور میں کچے کے علاقے میں سیلاب سے ہزاروں افراد نقل مکانی کررہے ہیں ۔سندھ میں نوشہرو فیروزکے نواح میں بھورٹی کے قریب زمیندارہ بند ٹوٹ گیا، 5 گاؤں زیر آب آ گئے ،سیکڑوں ایکڑ پر فصل ڈوب گئی،متاثرین کی محفوظ مقامات پرمنتقلی جاری ہے ، دادومیں کچے کے گاؤں میں گھر کی دیوار گرنے سے خاتون اور اس کی تین سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئیں ۔ سندھ میں حالیہ طوفانی بارشوں اور درمیانے درجے کے ممکنہ سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کیلئے پاک فوج نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔اس حوالے سے پاک فوج اور سول انتظامیہ کے اعلی ٰحکام نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے اپنی اپنی ذ مہ داریوں کا جائزہ لیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *