Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایشیا کپ: سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایشیا کپ: سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

ابوظہبی:ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے 140 رنز کا ہدف 14.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس سے قبل سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز سکور کیے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے شمیم حسین اور جاکر علی بالترتیب 42 اور 41 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے ۔کپتان لٹن داس 28، مہدی حسن 9، توحید ہردوئے 8 جبکہ پرویز حسین ایمان اور تنزید حسن 0 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹے ۔سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا نے 2 جبکہ نوان تھوشارا اور دُشمانتا چمیرا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *