Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نیپال کی عبوری وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے انتخابات کا اعلان کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نیپال کی عبوری وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے انتخابات کا اعلان کردیا

کھٹمنڈو: نیپال کی عبوری وزیر اعظم سشیلا کارکی نے عہدہ سنبھالتے ہی پارلیمنٹ تحلیل کر کے آئندہ انتخابات کا اعلان کر دیا۔نیپال کی عبوری وزیر اعظم سشیلا کارکی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی ملک کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی اور اگلے سال 5 مارچ کو عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ نیپال کی کسی خاتون کو وزیر اعظم منتخب کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی دفتر نے عبوری وزیراعظم کی سفارش پر پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر نے 5 مارچ 2026 کو ملک میں عام انتخابات منعقد کرنے کی منظوری دی ہے۔واضح رہے کہ نیپال میں گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پابندی کے خلاف مظاہروں کے دوران 51 افراد ہلاک اور 1300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ملک کی کئی سڑکیں بند ہیں اور فوج دارالحکومت کھٹمنڈو میں گشت کر رہی ہے، شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ ہے۔اس سے قبل ملک میں سیاسی بے چینی کے باعث سابق وزرائے اعظم، کابینہ ارکان، پارلیمنٹ اور عدالتوں کو نذر آتش کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب صورتحال معمول کی جانب بڑھ رہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *