Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکام کی غفلت ، بس اڈوں کی کینٹینز اور موٹروے ریسٹ ایریاز پر گرانفروشی جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکام کی غفلت ، بس اڈوں کی کینٹینز اور موٹروے ریسٹ ایریاز پر گرانفروشی جاری

فیصل آباد: ضلعی انتظامیہ اور موٹروے پولیس کی غفلت کے باعث بس اڈوں کی کینٹینز اور موٹرویز پر گرانفروشی کا سلسلہ نہ رک سکا۔ بس اڈوں اور موٹرویز کے قیام و طعام پر تمام اشیاء ریٹ لسٹ سے دوگنے دام تک فروخت ہورہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بس اڈوں پر موجود کینٹینز اور موٹروے ریسٹ ایریاز میں قائم کینٹینز پر ناقص اشیاء مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہیں۔ ان کینٹینز کے ٹھیکے کروڑوں روپے میں دیئے جاتے ہیں، بعدازاں انتظامیہ پیسے وصول کرکے ٹھیکیداروں سے لاتعلق ہوجاتی ہے اور انہیں مرضی کے دام پر ناقص اشیاء فروخت کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی جاتی ہے ۔ہسپتالوں، بس اڈوں اور ریلوے سٹیشن کی کینٹینز پر لوکل کمپنیوں کی غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری اشیاء فروخت ہوتی ہیں، جن میں سے بیشتر پر زائد المیعاد تاریخ تک درج نہیں ہوتی، مگر تمام اشیاء عام دکانوں کے مقابلے میں مہنگے داموں بیچی جاتی ہیں۔ جبکہ موٹروے کے قیام و طعام پر اشیاء کی کوالٹی نسبتاً بہتر ضرور ہوتی ہے لیکن قیمتیں ریٹ لسٹ سے دوگنا سے بھی زائد وصول کی جاتی ہیں۔شہریوں کی شکایات کو بھی ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا جاتا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ، جبکہ موٹروے پر موٹروے پولیس بھی اس حوالے سے کوئی کردار ادا نہیں کرتی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنرز موٹروے پر کارروائی کرنے کو زحمت سمجھتے ہیں، جسکا خمیازہ شہریوں کو گرانفروشی کی شکل میں بھگتنا پڑ رہا ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *