Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کسانوں کیلئے عسکری بینک اور گرین ایگری مال کا مشترکہ منصوبہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کسانوں کیلئے عسکری بینک اور گرین ایگری مال کا مشترکہ منصوبہ

اسلام آباد: پاکستان کی زرعی شعبے میں ایک سنگ میل شراکت داری کے تحت عسکری بینک اورگرین ایگری مال نے کسانوں کیلئے خصوصی اقدام اٹھایا ہے جس کے تحت عسکری بینک کے ڈیبٹ اورکریڈٹ کارڈز کے ذریعے اجناس اورسامان کی خریداری پر 5فیصد تک رعایت فراہم کی جائے گی۔ یہ سہولت پاکستان بھر میں گرین ایگری مال کی تمام شاخوں پر دستیاب ہوگی، اس موقع پر عسکری بینک کے صدر اور سی ای او ضیاء اعجاز نے کہا کہ اس بات پر فخرکرتا ہے کہ وہ پاکستان کا پہلا بینک جس نے کسانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بڑا رعایتی پروگرام متعارف کرایا۔ بینک مستقبل میں کارڈ ڈسکاؤنٹس کو بڑھانے اور زرعی سروس فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ مزید شراکت داری کیلئے پرعزم ہے۔ گرین پاکستان انیشی ایٹو کے ڈی جی سٹریٹجک پرا جیکٹس میجرجنرل شاہد نذیر (ریٹائرڈ) نے کہا کہ عسکری بینک کے تعاون سے گرین ایگری مال کسانوں کو مارکیٹ کے استحصال سے بچانے، کم قیمت پر زرعی اجناس تک رسائی یقینی بنانے اور مالی و تکنیکی سہولیات ایک ہی جگہ مہیا کرنے کیلئے پرعزم ہے، ڈسکاؤنٹ پروگرام براہِ راست مالی فائدہ ہے جو کسانوں کوہی ملتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *