Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر 13 اور 14 ستمبر کو لکی مروت اور بنوں میں کارروائیاں کیں، سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کر کے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔لکی مروت میں دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی پراکسی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر دوسری کارروائی بنوں میں کی، فائرنگ کے تبادلے میں مزید 17 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے بھارتی سپانسرڈ شدہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سپانسرڈ شدہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 10 سے 13 ستمبر تک 2 مختلف آپریشنز میں بھی بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 35 دہشت گرد ہلاک کیا تھا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 7 بہادر سپوتوں نے معصوم شہریوں کو بچاتے ہوئے شہادت کا درجہ حاصل کیا، ان سویلین کو بھارتی حمایت یافتہ خوارج نے یرغمال بنا رکھا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *