اسلام آباد، دوحہ: قطرکےدارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ممالک کا ہنگامی سربراہی اجلاس آج ہوگا جس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف قطر پہنچ گئے ہیں۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی وزیراعظم کے ساتھ وفد میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل کے حملوں کے پیش نظر عرب اور اسلامی ممالک کا اجلاس پاکستان کی معاونت سے ہو رہا ہے، اس سلسلے میں وزرائے خارجہ کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں پاکستان نے اسلامی ممالک کی مشترکہ ٹاسک فورس بنانے کی تجویز دی۔
دوحہ میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج، وزیراعظم شہباز شریف قطر پہنچ گئے

Leave a Reply