لاہور: 24 گھنٹوں کے دوران عام مارکیٹ میں مزید 8 لاکھ 70 ہزار آٹا تھیلے فراہم کیے جاچکے ہیں، 5 لاکھ 41 ہزار سے زائد 10 کلو گرام۔ جبکہ 3 لاکھ 29 ہزار سے زائد 20 کلوگرام آٹا تھیلے عام مارکیٹ میں فراہم کیے گئے ہیں، ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق گزشتہ 3 روز میں 18 لاکھ 81 ہزار آٹا تھیلے صوبہ بھر میں فراہم کیے جاچکے ہیں، روٹی کی سرکاری قیمت 14 روپے اور وزن 100 گرام ہے جبکہ 10 کلو گرام آٹا کے تھیلے کی قیمت 905 اور 20 کلوگرام آٹا کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے مقرر ہے۔

Leave a Reply