Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
غیر قانونی میڈیکل سٹوروں پر جعلی ادویات فروخت،عطائیوں کی تعداد میں اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

غیر قانونی میڈیکل سٹوروں پر جعلی ادویات فروخت،عطائیوں کی تعداد میں اضافہ

گوجرانوالہ:گوجرانوالہ میں نیم حکیم اور عطائیوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیاجبکہ غیر قانونی میڈیکل سٹوروں پر جان لیوا جعلی ادویات کی کھلے عام فروخت بھی انسانی جانوں کو نقصان پہنچانے لگی۔ شہری مثانہ ،گردے ،جگر جیسے مہلک امراض کا شکار ہونے لگے ،گلی محلوں میں جانوروں کو لگائے جانیوالے انجکشنوں کا سرعام انسانوں پر استعمال کا سلسلہ جاری ہے ، ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ اور محکمہ صحت کے حکام بے بس ہوگئے ،بعض ڈرگ انسپکٹروں کی کرپشن کی تحقیقات کیلئے خفیہ اداروں نے بھی مانیٹرنگ شروع کردی ۔ذرائع کے مطابق ضلع گوجرانوالہ کے شہری حلقہ اور تحصیلوں میں تعینات 7 ڈرگ انسپکٹروں نے ٹوٹل 75 کیس ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کر دئیے جن میں 3کیسز کی ایف آئی آر درج کرائیں جبکہ متعدد عطائیوں اور میڈیکل سٹوروں کے مالکان سے ملی بھگت کرکے وارننگ نوٹس دے کر چھوڑ دیا اور50عطائیوں کیخلاف کیسز ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ کو بھیج د ئیے ،ضلع میں10 ہزار سے زائد عطائیوں کے کلینکس موجود ہیں مگر چند ایک کے سوا کسی کیخلاف ایکشن نہیں لیا گیا ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *