اسلام آباد :اسلام آباد پولیس نے قلیل وقت میں رمشا کالونی تہرے قتل کیس میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکر لیا، ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ۔اسلام آبادکے تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے رمشا کالونی میں تین افراد کے اندوہناک قتل کا معمہ اسلام آباد پولیس قلیل وقت میں کامیابی سے حل کر لیا، نامعلوم ملزمان نے اکرام، ان کے بیٹے عمانوئیل اور بیٹی زویہ کو نشہ اور گولیاں جوس میں ملا کر بے رحمی سے قتل کیا اور مقتولین کے موبائل فون لے کر موقع سے فرار ہوگئے ، گرفتار ملزمان کی شناخت یشوا ولد بہادر اور یشوا ولد رمضان کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

Leave a Reply