لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ریلوے پھاٹک حادثے میں سزا یافتہ ملازمین کی سزاؤں پر نظرثانی درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملازمین کی غفلت بڑے سانحات کا باعث بنتی ہے۔چیف جسٹس نے ملزم محمود اور احمد فراز کی سزائوں کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ ملزموں کی جانب سے بتایا گیا کہ ٹڑائل کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی۔

Leave a Reply