لاہور: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سیلاب متاثر سکولوں کیلئے 50 کروڑ کے خصوصی فنڈ کی منظوری دے دی۔زیادہ نقصان کا شکار سکولوں کو فی کس 3 لاکھ اورجزوی نقصان والے سکولوں کو 2 لاکھ ،معمولی نقصان والے سکول کو ایک لاکھ روپے دیئے جائینگے ۔آئوٹ سورس کیے گئے مکمل طور پر منہدم سکولوں کو 2 کمروں کی تعمیر کیلئے خصوصی فنڈ دیئے جائینگے ۔سیلاب متاثرہ سکولوں کا سروے جاری ہے جسکی بنیادپر کی بحالی شروع کی جائے گی۔

Leave a Reply