Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن،روٹ پرمٹس کاآن لائن اجرا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن،روٹ پرمٹس کاآن لائن اجرا

کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹس کے اجرا اور رجسٹریشن کے لیے آن لائن پورٹل باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے ۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ منتقلی کے عمل کو شفاف اور ہموار بنانے کے لیے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اس تبدیلی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے 2024 میں صوبے کے ٹرانسپورٹ نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ’’آٹومیشن آف پی ٹی اے ، آر ٹی ایز اور ایم وی آئیز کے منصوبے کا آغاز کیا تھا، جس کے پہلے مرحلے میں مارچ 2025 میں گاڑیوں کی رجسٹریشن، فزیکل انسپیکشن اور فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجرا کے لیے آن لائن پورٹل لانچ کیا گیا تھا۔کراچی میں دو نئے وہیکل فٹنس سینٹرز قائم کیے گئے ہیں،صرف چار ماہ کے قلیل عرصے میں 35 ہزار سے زائد گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ بغیر فٹنس گاڑیوں کا ڈیٹا ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس سے بھی شیئر کیا جا رہا ہے ۔ مزید فٹنس سینٹرز تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ گاڑیوں کو یہ سہولت فراہم کی جا سکے ۔ نئے آن لائن سسٹم کے ذریعے ٹرانسپورٹرز کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ دفتر آئے بغیر ہی روٹ پرمٹس کے اجرا یا تجدید کے لیے درخواست دے سکیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ گاڑی مالکان کو پرمٹ کی میعاد ختم ہونے سے 15 روز قبل ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع بھی فراہم کی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *