Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
غیر قانونی کار پارکنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس اپنانے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

غیر قانونی کار پارکنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس اپنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اجلاس کی صدارت کی ،جس میں آئی جی پولیس ، سی ڈی اے کے بورڈ ممبران، اسلام آباد ٹریفک پولیس، آئی سی ٹی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر قانونی کار پارکنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں پر گاڑیاں پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور غیر قانونی طور پر گاڑی پارک کرنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں پاک سیکرٹریٹ ٹریفک یونٹ (ایس ٹی یو) تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ سینئر افسران پر مشتمل سیکرٹریٹ یونٹ فوری طور پر متحرک کرنے کی ہدایت کی۔ ادھر قازقستان کے سفیر یرڑان کیستافین نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، شہری تعاون، ثقافتی تبادلے اور ماحول دوست منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *