اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔جسٹس بابر ستار کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا ،99 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی،چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے اورسینئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے ۔دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف چیئرمین پی ٹی اے نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر )حفیظ الرحمٰن نے آرڈیننس 1972ئکے تحت دائراپیل میں موقف اختیار کیاہے کہ مجھے پہلے 24 مئی 2023 کو پی ٹی اے میں ممبر (انتظامیہ )مقرر کیا گیا اور 25 مئی 2023 کو چیئرمین پی ٹی اے کے طور پر تعینات کیا گیا ، بطورچیئرمین پی ٹی اے قوانین اور ضوابط کے مطابق اپنے کام انجام دے رہا ہوں، یہ اپیل چیئرمین پی ٹی اے کی قانونی تعیناتی کو ثابت کرنے کے لئے دائر کی گئی ہے ، چیئرمین پی ٹی اے نے عدالت سے اپیل فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ:چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر)حفیظ الرحمان کو ہٹانے کا حکم

Leave a Reply