Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
منعم ظفر خان نے جراثیم کش اسپرے مہم کا افتتاح کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

منعم ظفر خان نے جراثیم کش اسپرے مہم کا افتتاح کردیا

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کے ہمراہ شہر بھر میں شروع کی جانے والی ’’جراثیم کُش اسپرے مہم‘‘ کا افتتاح کردیا۔ٹاؤن آفس ،ٹی ایم سی لیاقت آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ مہم کا مقصد کراچی کے شہریوں کو صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے ۔ قابض میئر مرتضیٰ وہاب اگر عوامی خدمت اور مسائل حل نہیں کر سکتے تو کم از کم عوام پر ٹیکسوں اور اپنی نا اہلی کا بوجھ نہ ڈالیں ، ایک طرف قابض میئر میونسپل یوٹیلیٹی چارجزمیں ناجائز اضافہ کرتے ہیں، دوسری طرف بلند و بالا دعوے کرتے ہیں۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ یہ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے ہیں۔لیکن جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، ہم خدمت کے میدان میں بھی آگے بڑھیں گے اور مزاحمت و جدوجہد کے ذریعے کراچی کے عوام کو ان کا حق دلوا کر رہیں گے ۔کراچی کے عوام کا حق ہے کہ انہیں صاف پانی، صاف ماحول، کھیل کے میدان اور صحت مند سہولیات میسر آئیں لیکن افسوس کہ آج بھی شہر کے پارک اور میدان کمرشل سرگرمیوں کی نذر کیے جا رہے ہیں۔ عدالت نے حال ہی میں پارکوں کے کمرشل استعمال کے خلاف تاریخی فیصلہ دیا ہے ، جو کراچی کے عوام کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔ عوام کے پارک عوام کے لیے ہیں، یہ کسی کے کاروبار کا ذریعہ نہیں۔ اس فیصلے پر اگر کسی کو پریشانی ہے تو وہ ان افراد کو ہے جن کا کرپشن کا عمل متاثر ہوا ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *