راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے گزشتہ روز اچانک یورالوجی ہسپتال مین مری روڈ کا دورہ کیا اور مریضوں کے علاج معالجہ سمیت ہسپتال کی عمارت اور دیگر سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آر آئی یو ہسپتال میں لتھرو ٹرپسی کا عمل بھی شروع کیا جا چکا ہے اور ایمرجنسی کیلئے 30بستر بھی موجود ہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی میں فعال ہونے والا گردوں کا ڈائیلسز سینٹر مریضوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
وزیر ریلوے اچانک یورالوجی ہسپتال پہنچ گئے،سہولیات کا جائز ہ لیا

Leave a Reply