منڈی بہا ئوالدین: ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ سکولز میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے تحصیل پھالیہ کے 19سکول متاثر ہوئے تھے جہاں پڑھائی کا عمل بھی متاثر ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 19 متاثرہ سکولز میں سے 16 سکولز فنکشنل کر کے بچوں کیلئے پڑھائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ بقیہ 3 سکولز بھی جلد فنکشنل کر کے پڑھائی کا عمل دوبارہ سے شروع کر دیا جائے گا۔
پھالیہ میں سیلاب سے متاثرہ 19 میں سے 16 سکولوں میں پڑھا ئی کا آغاز

Leave a Reply