Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اردن کی سرحد پر فائرنگ سے 2 اسرائیلی شہری ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اردن کی سرحد پر فائرنگ سے 2 اسرائیلی شہری ہلاک

تل ابیب: سرائیلی حکام کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے اور اردن کے درمیان واقع کنگ حسین (ایلنبی) پل کراسنگ پر فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حملہ آور ایک ٹرک میں آیا جو اردن سے امداد لے کر آ رہا تھا۔ حملہ آور نے اچانک فائرنگ کی جس کے بعد اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے ہلاک کر دیا، فوج کے مطابق حملہ آور کے پاس اسلحہ اور چاقو موجود تھا۔ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی عمریں تقریباً 20 اور 60 سال بتائی گئی ہیں، اسرائیلی ایمرجنسی سروس کے مطابق زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا کا محاصرہ کر لیا اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ حملے کے مزید پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *