Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکا اور برطانیہ کے مابین ٹیکنالوجی میں شراکت داری معاہدہ طے پاگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکا اور برطانیہ کے مابین ٹیکنالوجی میں شراکت داری معاہدہ طے پاگیا

لندن: امریکا اور برطانیہ نےٹیکنالوجی شراکت داری معاہدے پر دستخط کر دیے جس کے تحت دونوں ممالک تجارتی شعبوں میں مل کر کام کریں گے۔چیکرز میں امریکی صدر کے دورہ برطانیہ کے دوران دونوں ممالک میں ٹیکنالوجی کے میدان میں شراکتداری معاہدہ طے پاگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے معاہدے پر دستخط کیے۔اس موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ نیا معاہدہ پہلے ہی نجی شعبے کے معاہدوں کی ایک لہر کو فروغ دینے میں مدد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنی ایکس انرجی اور برطانوی کمپنی سینٹرکا برطانیہ بھر میں ایٹمی ری ایکٹرز لگانے کے لیے ایک معاہدے کا اعلان کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ برسوں سے ’ہوا میں تھا‘ لیکن اب ’ آخرکار‘ حققیت بن گیا ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ برطانیہ اس سال کے شروع میں امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے والا پہلا ملک تھا، انہوں نے کہا کہ ہمارے ممالک کے درمیان تعلقات بے حد قیمتی ہیں، یہ تعلق ایک خوبصورت وراثت ہے اور دونوں حکومتیں ان رشتوں کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بنا رہی ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ایک سال پہلے امریکہ سنگین مسائل میں گھرا ہوا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے ان سے کہا کہ آپ کا ملک ایک سال پہلے مُردہ تھا اور اب آپ کے پاس دنیا کا سب سے زیادہ متحرک ملک ہے۔’ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس سال امریکا میں 17 کھرب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، ہم نے ٹیرف سے کھربوں ڈالر حاصل کیے ہیں اور وہ ہمارے ملک کے لیے ناقابلِ یقین حد تک فائدہ مند رہے ہیں۔’برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ امریکا برطانیہ کا سب سے بڑا واحد تجارتی شراکت دار ہے، دونوں معیشتوں میں 25 لاکھ سے زیادہ نوکریوں کو سپورٹ کرتے ہیں، برطانیہ اور امریکا ٹیکنالوجی، فنانس، دفاع اور توانائی جیسے شعبوں میں رہنمائی کر رہے ہیں۔کیئراسٹارمر نے کہا کہ آج کا معاہدہ، برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہے جس میں اٹلانٹک کے دونوں اطراف اربوں ڈالر کی آمدورفت ہوگی، اس معاہدے کا مطلب برطانیہ میں زندگی بدل دینے والی سرمایہ کاری ہے، جو ہزاروں محنت کشوں کو زیادہ خوشحال کرے گی۔امریکا کے ساتھ مئی میں طے پانے والے ٹیرف معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے اسٹیمر کہتے ہیں کہ اس وقت برطانیہ کو کم ترین ٹیرف کے ساتھ سب سے بہترین معاہدہ ملا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *