Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
یورپی یونین کا پاکستان میں پانی، توانائی اور ریلوے منصوبوں میں تعاون کے عزم کا اظہار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

یورپی یونین کا پاکستان میں پانی، توانائی اور ریلوے منصوبوں میں تعاون کے عزم کا اظہار

اسلام آباد: یورپی یونین نے پاکستان میں پانی، توانائی اور ریلوے منصوبوں میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا، پاکستان اور یورپی یونین کا اقتصادی شراکت داری مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔یورپی یونین کے سفیر نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک یورپی یونین اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی، وزیر خزانہ نے ملکی معیشت بارے اور موجودہ سیلابی ورتحال بارے آگاہ کیا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت بحالی کے راستے پر ہے، عالمی اداروں کی مثبت رپورٹس اعتماد کی عکاس ہیں، سیلاب سے 950 سے زائد جانوں کا ضیاع ہوا، سیلاب سے فصلوں و انفراسٹرکچر کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ یورپی یونین-پاکستان بزنس فورم کو جلد فعال کیا جائے گا۔یورپی سفیر نے کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم ملک ہے، 300 سے زائد یورپی کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی ہیں۔ملاقات کے دوران یورپی سفیر کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس سے پاکستان کی برآمدات کو بڑا فروغ ملا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *