Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام،33ارب منافع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام،33ارب منافع

کراچی: سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو تیزی کارجحان رہا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کا آغاز بھی تاریخی انداز سے ہوا۔ایک موقع پر 100انڈیکس 1384پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 59 ہزار 337 پوائنٹس کی ریکارڈ حد تک ٹریڈ ہوا۔ دن بھر اسٹاک سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا جس کے باعث بینکنگ ، سیمنٹ ، آئل اینڈ گیس ، ریفائنری ، آٹو اور فارما اسٹاکس کے شیئرز کا بول بالا رہا ۔ماہرین نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک معاہدہ ،ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، سی پیک فیز ٹو منصوبے پرمثبت پیشرفت، ریکوڈک پر حکومت کی مثبت کاوشیں اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ تیزی کی وجہ قرار ردیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 83پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار 37 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 52 پوائنٹس بڑھ کر 48251 پوائنٹس اور آل شیئر انڈیکس 177.13 پوائنٹس اضافے سے 96918.34 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا ۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 33ارب روپے کا منافع ہو اجس کے نتیجے میں حجم بڑھ کر 18 ہزار 574 ارب ہوگیا۔مجموعی طو رپر 485 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 188 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ ،266 میں کمی اور 31 میں استحکام رہا ۔دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ میں دوسری بار 2ارب 4 کروڑ 78 لاکھ 12 ہزار 574روپے مالیت کے سب سے زیادہ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *