لاہور:چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت پاکستان کے لئے باعث اعزاز ہے۔دفاعی معاہدے سے پاک سعودیہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان گہرے مذہبی، ثقافتی، سٹریٹجک اور دفاعی روابط ہمیشہ مثالی رہے ہیں۔ یہ معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے دفاعی شعبے میں تعاون کو مضبوط کرے گا بلکہ امت مسلمہ کے دشمنوں کے لیے واضح پیغام بھی ہے کہ اسلامی دنیا متحد ہے۔
حرمین شریفین کی حفاظت پاکستان کیلئے باعث اعزاز : راغب نعیمی

Leave a Reply