خانپور: ہزارہ خانپور ڈیم میں پانی کی سطح حد سے تجاوز کرگئی۔ڈیم انتظامیہ کے مطابق اضافی پانی کے اخراج کے لیے ڈیم کے سپل ویز ہنگامی طور پر کھول دیے گئے، اسسٹنٹ کمشنر خانپور کی جانب سے علاقہ بھرمیں سائرن بجا کرہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہزارہ خانپور ڈیم میں پانی کی مقررہ حد 1982 فٹ ہے، اس سے قبل ڈیم کے اسپل ویز 13 مرتبہ کھولے جاچکے، ڈیم سے پانی کا اخراج7500 کیوسک کے حساب سے براستہ ندی ہرو دریائے اٹک میں کیاجارہا ہے۔دوسری جانب خانپور ہزارہ ڈیم انتظامیہ نے ریسکیو اورمقامی محکموں کو بھی الرٹ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
ہزارہ خانپور ڈیم میں پانی کی سطح مقررہ حد سے تجاوز، سپیل وے کھول دیے گئے

Leave a Reply