Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سیشن عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں جمشید دستی کو 7سال قید سنا دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سیشن عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں جمشید دستی کو 7سال قید سنا دی

ملتان:عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملتان نے جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا سنا دی،اُن کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کا استغاثہ دائر کر رکھا تھا۔الیکشن کمیشن کے استغاثہ میں بتایا گیا کہ جمشید دستی نے 2008 میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا،سند کا ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس ریکارڈ موجود نہیں۔
استغاثہ میں بتایا گیا کہ ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی،حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا چاہیے، ملزم نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے الیکشن میں حصہ لیا،مدرسوں کی ڈگری کاغذات نامزدگی کے ساتھ لف کی تھیں۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا بعدازاں 7سال کی قید سنائی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *