کراچی:سندھ حکومت کی جانب سے صنعتی مزدوروں کے لیے ورکرز ویلفیئر کارڈ کے تحت بڑے پیمانے پر فلاحی منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔سیکریٹری محنت رفیق قریشی نے کہا ہے کہ ورکرز ویلفیئر کارڈ کے تحت صنعتی مزدوروں کو 7 لاکھ روپے کی حادثاتی ہیلتھ انشورنس، 10 ہزار ای موٹر سائیکلوں اور سلائی مشینوں کی تقسیم سمیت بہت کچھ اور بھی میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا ورکرز ویلفیئر کارڈ سے محنت کشوں کی زندگی کا نیا روشن باب کھلے گا، سندھ پہلا صوبہ ہے جس نے پورے ملک کے 270 سے زائد اسپتالوں میں محنت کشوں کے لیے 7 لاکھ روپے تک کی حادثاتی ہیلتھ انشورنس کا اعلان کیا ہے ۔رفیق قریشی نے کہا محنت کش ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور ان کی خوش حالی اولین ترجیح ہے ، جلد 10,000 ای موٹر سائیکلیں صنعتی خواتین اور اقلیتی صنعتی مزدوروں کو دینے جا رہے ہیں، جو ایک بڑا اور فلیگ شپ منصوبہ ہے ۔ انھوں نے کہا اس منصوبے سے خواتین اور اقلیتی برادری کے محنت کشوں میں خوش حالی اور ماحول پر بھی مثبت اثرات آئیں گے ۔سیکریٹری محنت کے مطابق خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے جلد سلائی میشنوں کی تقسیم بھی شروع کی جائے گی، ورکرز ویلفیئر کارڈ کے بڑے منصوبے پر محنت کشوں کی مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے کام شروع کیا گیا ہے ، جس سے ان کی پریشانیاں کم ہو جائیں گی۔انھوں نے کہا اب محنت کش لائن میں نہیں لگے گا بلکہ ورکرز ویلفیئر کارڈ کے استعمال سے بہ آسانی سہولیات حاصل کر سکے گا۔ شادی گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ جیسی سہولیات بھی ورکرز ویلفیئر کارڑ سے بہ آسانی حاصل ہوں گی۔رفیق قریشی نے کہا کہ محنت کشوں کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جو صنعت مزدور کو رجسٹر نہیں کرے گی اس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی، محنت کش طبقہ بھی اپنے حقوق کو سمجھے اور خود کو رجسٹرڈ کروائے ۔
صنعتی مزدوروں کیلئے بڑ ے پیمانے پر فلاحی منصوبو ں کا اعلان

Leave a Reply