Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسحاق ڈار کی ہنگری کے وزیرخارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسحاق ڈار کی ہنگری کے وزیرخارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

جنیوا: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو سے ملاقات ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ہوئی، وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کااعادہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ہنگری کے تعلقات کو نئی جہت دینے پر زور دیا۔اس سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر گلف کوآپریشن کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البُدایوی سے ملاقات کی۔نائب وزیراعظم نے پاکستان کے جی سی سی کے ساتھ تعلقات کی اہمیت اجاگر کی اور رکن ممالک کے ساتھ متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور ادارہ جاتی روابط کو وسعت دینے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔اس سے پہلے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دوطرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان کیا گیا اور تجارت و اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *