اسلام آباد: چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی تجویز کے پیچھے کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے اینکر پرسنز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کہیں جلسے نہیں کرتے، نوجوانوں کیساتھ نشستیں کر رہے ہیں، نوجوانوں کو شعور دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ دنیا میں چھوٹے صوبوں کی وجہ سے ترقی ہو رہی ہے، ہمارے ملک میں 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کے پاس اختیارات اور پیسے چلے گئے ہیں، صوبوں میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن نیچے تک سہولیات نہیں پہنچ رہیں۔میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں تعلیم اور صحت سمیت تمام شعبوں میں زبوں حالی ہے، پاکستان کا پبلک ویلفیئر انڈیکس میں 170 میں سے 140 واں نمبر ہے، اسی طرح ہیومن ڈویلپمنٹ کا 193 میں سے 168 واں نمبر ہے۔
نئے صوبوں کی تجویز کے پیچھے کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں: میاں عامر محمود

Leave a Reply