وہاڑی: ڈائریکٹر پاکستان بیت المال جنوبی پنجاب ملتان رانا رمضان طاہر نے کہا ہے کہ دفاتر میں عوامی خدمت اولین ترجیح ہونی چاہیے ، افسران و اہلکاران وقت کی پابندی شفاف ریکارڈ اور ۔عوام کی بھرپور رہنمائی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ اچانک دوروں کے دوران غیر حاضری یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی دفاتر کی صفائی ستھرائی بہتر بنائی جائے اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی لاپرواہی نہ ہو رانا رمضان طاہر نے کہا کہ بیت المال کے زیرِ انتظام اسکولز فعال ہیں اور ان کی باقاعدہ مانیٹرنگ ہو رہی ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو اداروں کی چیکنگ اور اپنی ذمہ داریوں میں بھرپور دلچسپی لینے کی ہدایت کی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ بیت المال کے تحت وظائف علاج کیلئے فنڈز، اعضاء کی پیوندکاری معذور اور بے سہارا افراد کو وہیل چیئرز مالی امداد سمیت تمام سہولیات صر ف میرٹ پر فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ حقیقی مستحقین تک یہ سہولتیں پہنچ سکیں انہوں نے کہا کہ سویٹ ہومز کے ذریعے یتیم اور بے سہارا بچوں کی پرورش تعلیم اور رہائش کا بندوبست کیا جا رہا ہے جبکہ کمزور اور محروم طبقات کو بہتر زندگی دینے کیلئے بیت المال کے تمام منصوبے جذبۂ خدمت کے تحت چلائے جا رہے ہیں عوام اپنی کسی بھی شکایت یا مسئلے کے حل کیلئے بلا جھجک براہِ راست ان سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

Leave a Reply