حافظ آباد:جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال خانپور میں ممبرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے کارکنوں نے شرکت کی۔ کنونشن کے مہمانِ خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی پاکستان کی سب سے منظم اور نظریاتی سیاسی جماعت ہے جو ملک میں قرآن و سنت کے عادلانہ نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ کنونشن سے ڈپٹی سیکرٹری جماعتِ اسلامی پاکستان رانا تحفہ دستگیر احمد، امیر وسطی پنجاب جاوید قصوری، ضلعی امیر شوکت علی پھلروان، سابق ضلعی امیر ڈاکٹر محمد یاسین، پروفیسر محمد ایوب طاہر اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن اظہر قیوم چیمہ نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کا واحد حل جماعتِ اسلامی کی دیانتدار قیادت ہے ، جو کرپشن سے پاک اور نظریاتی سیاست کی علمبردار ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعتِ اسلامی ملک میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے سرگرم عمل ہے اور عوام کو دعوت دیتی ہے کہ وہ جماعتِ اسلامی کی رُکنیت اختیار کریں تاکہ اجتماعی جدوجہد کو مزید تقویت ملے ۔ مقررین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ معاشرے کی اصلاح اور نظامِ عدل کے قیام کیلئے جماعتِ اسلامی کے دست و بازو بنیں۔

Leave a Reply