Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لوکل گورنمنٹ بورڈ کمپلیکس کی تزئین و آرائش مکمل،افتتاح – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لوکل گورنمنٹ بورڈ کمپلیکس کی تزئین و آرائش مکمل،افتتاح

لاہور:لوکل گورنمنٹ بورڈ کمپلیکس میں تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے افتتاح کیا۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری خرم ورک، سیکرٹری بلدیات شکیل میاں، سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ، سیکرٹری بورڈ رضوان نصیر، ڈی جی لوکل گورنمنٹ احمد کمال مان بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر کا کہناتھاکہ عمارت کی سولرائزیشن کی گئی ہے دو نئی لفٹس بھی نصب کی گئی ہیں۔ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے آئی ٹی انفراسٹرکچر کو بھی مضبوط بنایا گیا ہے ۔ تزئین وآرائش سے محکمے کی استعداد کار میں بہتری آئے گی۔ وزیر بلدیات نے بورڈ بلڈنگ میں آئی ٹی پر مبنی کنٹرول روم بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے تمام یونین کونسلز کی بلڈنگ بنانے کاحکم دیاہے ، یونین کونسلز کی بلڈنگ کا ڈیزائن یکسان ہونا چاہیے ۔ صوبائی کنٹرول روم کو یونین کونسلز کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ محکمہ بلدیات یونیورسٹی سٹوڈنٹس کو انٹرن شپ بھی کرائے گا۔ اس حوالے سے ایم او یوز کئے جائینگے ۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل میاں نے بتایا جی سی یونیورسٹی لاہور کے ساتھ انٹرن شپ پروگرام پر ایم او یو تیار ہے ۔ طلبہ کو محکمہ بلدیات کے منصوبوں پر ریسرچ کیلئے سہولیات فراہم کی جائینگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *