لاہور:گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر چنیوٹ، مظفرگڑھ، قصور کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔صدر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب راجہ پرویز اشرف اور سینئر رہنما فیصل میر ودیگر رہنما بھی موجود تھے ۔اس موقع پر گورنرنے کہا پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کا دکھ درداچھی طرح سمجھتی ہے ۔ بلاول نے اپنی سالگرہ منانے کی بجائے سیلاب زدگان کی مدد کرکے سب کے دل جیت لیے ہیں۔ پارٹی رہنمافیصل میر نے سیلاب زدگان کیلئے ہر گھر کا مکمل پیکیج فراہم کیا ہے جس میں ایک ماہ کا راشن، چار چارپائیاں، سائیکل، صندوق اور بستروں کے علاوہ گھر کا مکمل سامان شامل ہے ۔ مخیر حضرات بھی آگے بڑھ کر امدداد اور بحالی میں بھر پور حصہ لیں۔ قبل ازیں گورنرسلیم حیدر نے لاہور ایئرپورٹ پر این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کیلئے امدادی جہاز روانہ کئے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا فلسطینی مسلمانوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے ۔

Leave a Reply