کرچی:پاکستان کی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے کمپنیز ایکٹ 2017 میں ایک اہم ترمیم کی تجویز دینے کا اعلان کیا ہے۔اس ترمیم کا مقصد وقف مینجمنٹ کمپنیوں کا تصور متعارف کرانا ہے اور ان کمپنیوں کے لائسنس اور نگرانی کے لیے ایک علیحدہ قانونی فریم ورک تیار کرنا ہے ۔ مجوزہ سیکشنA 42 ایس ای سی پی کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ ایسی کمپنیوں کو لائسنس دے جو وقف کے اثاثے سنبھالیں گی۔ یہ کمپنیاں منافع کے بجائے غیر منافع بخش ادارے کے طور پر کام کریں گی۔ ان کا کام ہوگا کہ وہ وقف کے اثاثوں کا انتظام شریعت کے اصولوں اور وقف کے مقاصد کے مطابق کریں۔یہ تاریخی اقدام پاکستان کا پہلا باضابطہ قدم ہے جس کے ذریعے وقف کے نظام کو کارپوریٹ طرز پر چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پٹیایس ای سی پی کا کمپنیز ایکٹ 2017 میں اہم ترمیم کی تجویز دینے کا اعلان

Leave a Reply