ابوظہبی : ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 133 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حسین طلعت بالترتیب 38 اور 32 ناٹ آؤٹ رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ صاحبزادہ فرحان 24، فخر زمان 17، محمد حارث 13، کپتان سلمان آغا 5 اور صائم ایوب 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا اور مہیش ٹھیکشانا نے 2، 2 جبکہ دشمانتا چمیرا نے 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز سکور کیے ۔کمنڈو مینڈس 50 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ شاہین شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسین طلعت اور حارث رؤف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔حسین طلعت مین آف دی میچ قرار پائے ۔آج انڈیا اور بنگلا دیش کے درمیان میچ کھیلا جائیگا۔
ایشیا کپ ، پاکستان نے سری لنکا کو 5وکٹوں سے ہرا دیا

Leave a Reply