Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان نے پہلی سہ ماہی میں IMFکو 23 ارب روپے واپس کیے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان نے پہلی سہ ماہی میں IMFکو 23 ارب روپے واپس کیے

اسلام آباد: پاکستان نے رواں مالی سال 2025-2026 کی پہلی سہ ماہی میں آئی ایم ایف کو 23 ارب 26 کروڑ 24 لاکھ روپے قرض واپس کیا۔آئی ایم ایف کو سود کی مد میں رواں مالی سال کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔ حکومت نے رواں مالی سال 2025-2026 میں آئی ایم ایف کو قرض واپس کرنے کے لیے 90 ارب 50 کروڑ روپے بجٹ مختص کیا ہے ۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض پر سود کی ادائیگی کے لئے مالی سال 2025-2026 میں 40 ارب 55 کروڑ روپے مختص کیے ۔حکومت نے گزشتہ مالی سال 2024-2025 میں آئی ایم ایف کو قرض واپس کرنے کی مد میں دو کھرب 51 ارب 52 کروڑ 15 لاکھ روپے ادائیگی کی ہے ۔ حکومت نے گزشتہ مالی سال 2024-2025 میں آئی ایم ایف کو سود کی مد میں 67 ارب 86 کروڑ 50 لاکھ روپے ادائیگی کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *