Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں: اویس لغاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں: اویس لغاری

اسلام آباد:وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں۔وفاقی دارالحکومت میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کےہمراہ میڈیا سےگفتگوہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کا مشکورہوں۔اُن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی جانب سےسفارشات پیش کی گئی، کمیٹی نےڈیڑھ ماہ میں سفارشات تیارکیں ،وزیراعظم کا مشکورہوں انہوں نےسفارشات کی منظوری دی ہے۔وزیر توانائی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ سوست ڈرائی پورٹ پرٹیکس کا مسئلہ حل کیا جائے، وزیراعظم شہبازشریف گلگت بلتستان کےعوام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ تاجربرادری کےمسئلےکے حل کے لیے تعاون پرجی بی حکومت کے شکرگزار ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *