Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تین سال میں ہماری غربت 7 فیصد بڑھ گئی: حافظ نعیم الرحمان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تین سال میں ہماری غربت 7 فیصد بڑھ گئی: حافظ نعیم الرحمان

کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ تین سال میں ہماری غربت میں 7فیصد اضافہ ہوا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق آخری تین سال میں غربت کی شرح 18.3 سے بڑھ کے 25.3 ہوگئی،یعنی غربت میں سات فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام غربت کے خاتمے کے نام پر جاری ہے، ہزاروں ارب سالانہ کا یہ پروگرام بے ضابطگیوں اور وڈیرہ شاہی کرپشن سے بھرا ہوا ہے،حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں غربت کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ‏پیپلزپارٹی اور حکومتی پارٹیاں شور نہ مچائیں ، سچ کو تسلیم کریں، 17 سال میں اگر یہی ہزاروں ارب نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم پر خرچ کیے جاتے تو ملک میں بہت بڑا انقلاب آجاتا۔حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ملک میں غربت کی شرح بڑھنے کے بجائے کم ہونی چاہیے، عوام کو خیرات نہیں حق دیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *