کراچی:وزیرا عظم کا دورہ امریکا ، آئی ایم ایف وفد سے ملاقات ، سعودی عرب کے تجارتی وفد کی آئندہ ہفتے آمد ، سی پیک فیز ٹو کے معاہدے اور مثبت معاشی اشاریے اسٹاک ایکسچینج کو تیزی کی جانب گامزن کئے رکھے ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ریکارڈ 95 ارب روپے سے زائد لیورج ادائیگیوں کے باوجود انڈیکس ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون کے ساتھ 1 لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے ہوا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل اینڈ گیس ، ریفائنری ، انرجی ، آئی ٹی اور سیمنٹ سیکٹر سے وابستہ حصص کے لین دین کی وجہ سے 100 انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس کی تیزی سے 1 لاکھ 59 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد تک ٹریڈ ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 291 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 58 ہزار 236 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس دوران سرمایہ کاروں کو 62ارب روپے کا منافع ہوا ۔مجموعی طور پر484 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 194کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ،252 میں کمی اور 38 میں استحکام رہا۔
اسٹاک ایکسچینج میں 291پوائنٹس کی تیزی،62ارب منافع

Leave a Reply