راولپنڈی :سی پی او سید خالد ہمدانی نے بدھ کو تھانہ صدر بیرونی اور تھانہ سول لائنز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ سی پی او نے شہریوں کی درخواستوں پر قانون کے مطابق کارروائی کے احکامات جاری کئے جبکہ ناقص تفتیش پر تھانہ کینٹ کے سب انسپکٹر کو معطل کرتے ہوئے چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔ انسپکٹر نے قتل کے مقدمہ میں درست طریقے سے تفتیش نہیں کی اورمخالف پارٹی سے رشوت لے کران کے خلاف کارروائی نہیں کی ۔

Leave a Reply