Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عوام کے تعاون سے پاک افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا: بیرسٹر سیف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عوام کے تعاون سے پاک افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا: بیرسٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پاکستانی ماؤں کی دعاؤں اور عوامی سپورٹ سے پاک افواج نے بھارت کا غرور خاک کیا۔آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ اللہ ہمیں ایسا پاکستانی بنائے جس پر ہم سب فخر کرسکیں، ملک جہازوں یا بڑی عمارتوں سے نہیں بنتے، ملک عوام کی سپورٹ اور جذبے سے بنتے ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ بھارت سمجھتا تھا کہ پاکستان کو شکست دے دے گا، اللہ کے کرم سے دشمن کو ایسی شکست دی جو اسے زندگی بھر یاد رہے گی، پاک فوج کی فتح ہم سب کی فتح ہے، جس پر شکر ادا کرنا چاہیے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی ترقی عوام کی سپورٹ سے ممکن ہے، آپ کی توانائی نے دنیا میں پاکستان کو مقام دلایا، پاکستان کے جھنڈے لہرائیں گے تو آپ ہی ملک کا روشن مستقبل بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ بچو! خیال رکھنا، اب ففتھ جنریشن وار ہے، ففتھ جنریشن وار دلوں میں ملک کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آپ کے دل میں پاکستان کے جھنڈے کا رنگ ہونا چاہیے، جب یہ جذبہ دلوں میں رہے گا تو دشمن یاد رکھے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *