Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، 24 گھنٹے میں 170 حملے، 83 فلسطینی شہید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، 24 گھنٹے میں 170 حملے، 83 فلسطینی شہید

غزہ: تباہ حال غزہ پر قابض اسرائیلی فورسز کے حملوں میں کمی نہ آسکی، اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، 24 گھنٹے میں 170 سے زائد حملے کئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی بمباری سے وسطی اور جنوبی غزہ میں تباہی عروج پر پہنچ گئی، درجنوں مقامات تباہ، سیکڑوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔24 گھنٹے میں صیہونی حملوں میں مزید 83 فلسطینی شہید، 216 زخمی ہو گئے، اسرائیلی بربریت میں امداد کے متلاشی 7 فلسطینی شہید ہوگئے، مجموعی تعداد 2 ہزار 538 ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 65 ہزار 427 ہوگئی، 1 لاکھ 67 ہزار 376 فلسطینی زخمی ہو چکے، اسرائیلی حملوں سے غزہ کے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا، طبی سہولیات ناپید ہیں۔غزہ شہر میں صحت کی مزید سات سہولیات بند کر دی گئیں، اسرائیل نے حماس کے ٹھکانوں کا بہانہ بنا کر شدید بمباری کی جس سے خواتین اور بچے نشانہ بنے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورس نے دعویٰ کیا کہ اہداف میں حماس کے مزاحمت کار، ہتھیاروں کے ڈپو شامل ہیں، حماس کے ڈھانچے، عمارتیں اور گودام تباہ کر دیئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *