اسلام آباد : انسپکٹر جنرل پولیس سید علی ناصررضوی کی زیر صدارت رات گئے پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے اجلاس ہوا، ڈی آئی جی سمیت سینئر پولیس افسران موجود تھے۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل کو تیز کرنے اور عوام کو مزید سہولیات مہیا کرنے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں،وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو بہترین سہولیات مہیا کرنے کیلئے خدمت مرکز ایف سکس کے ساتھ اب ٹریفک پولیس دفتر فیض آباد بھی 24 گھنٹے عوام کو سروسز مہیا کرنے کیلئے کھلا رہے گا، خدمت مراکز کے اوقات کار 6 بجے سے بڑھا کر 9 بجے کردیئے گئے ہیں اور اضافی کاؤنٹر بھی لگائے جارہے ہیں،آئی جی نے کہا کہ شہریوں کو مستقبل میں تمام تھانوں سے بھی ٹریفک سے متعلقہ سہولیات میسر کی جائیں گی،اس کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کی سہولت 11 خدمت مراکز پر بھی مہیا کی گئی ہیں ۔
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے ٹریفک دفتر 24 گھنٹے کھلا رہے گا

Leave a Reply